اترپردیش اسمبلی کے آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں ریاست کی تقسیم کا مسئلہ ایک بار پھر زور پکڑ سکتا ہے۔
ریاست میں برسر اقتدار سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو چھوڑ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بہوجن سماج
پارٹی (بی ایس پی)، کانگریس اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) سمیت زیادہ تر پارٹیاں ریاست کی چار حصوں میں تقسیم کی حامی ہیں۔
بی ایس پی 2017 میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں یہ مسئلہ بڑے پیمانے پر اٹھانے کی تیاری میں ہے